ان اقتباسات سے چار باتیں ثابت ہوئیں:
۱۔ بزرگانِ دین خصوصاً ائمہ اربعہ سے حسنِ عقیدت برکتوں کے نزول کا ذریعہ ہے۔
۲۔ ان بزرگوں کے متعلق برا خیال لانا یا ان کی گستاخی کرنا دونوں جہانوں میں نقصان اور ہلاکت کا باعث ہے۔
۳۔چونکہ غیرمقلد ائمہ دین کے گستاخ اور بے ادب ہیں اس لیے وہ ائمہ دین خصوصاً امام اعظم ابوحنیفہ کی بے ادبی اور گستاخی سے پرہیز کریں۔
۴۔ امام اعظم ابوحنیفہ صکے بے ادب کا خاتمہ اچھا نہیں ہوتا۔
اصل مسئلہ یہ ہے کہ جو لوگ حبیبِ کبریاء سید الانبیاء سید عالم ا کی بارگاہ میں بے ادبی و گستاخی کے جملے کہنے سے باز نہیں رہ سکتے، وہ ائمہ دین اور اولیاء کرام کا کیاادب کریں گے؟ نیز جب بزرگانِ دین کی بے ادبی دونوں جہان میں نقصان وہلاکت کا باعث ہے تو پھر سرکارِ دوعالم اکی بے ادبی کس قدر ہلاکت وعذاب کا باعث ہو گی!
حدیثِ قدسی ہے کہ رب تعالیٰ کا فرمانِ عالیشان ہے، من عادیٰ لی ولیا فقد اذنتہ بالحرب۔’’جس نے میرے ولی سے عداوت کی یا اسے ایذا دی، میرا اس کے خلاف اعلانِ جنگ ہے‘‘۔ ()
محدث ابن ابی داؤد نے سچ فرمایا،’’امام اعظم ابوحنیفہ رحمہ اللہ کے متعلق وہی بدگوئی کرے گا جو اُن کے علم سے جاہل ہوگا یا پھر حاسد‘‘۔ ()
حق یہ ہے کہ حنفی شافعی مالکی حنبلی سب اہلسنت وجماعت ہیں۔ غیر مقلد وہابی مذکورہ فروعی مسائل میں شدید غلو کرتے ہیں حتیٰ کہ بعض تو احناف پر حدیثِ رسول ا کی مخالفت کرنے تک کا الزام لگاتے ہیں ،یہ ان کی سخت جہالت اور تعصب ہے، انہیں اﷲ سے ڈرنا چاہیے اور غلوسے باز رہنا چائیے ۔ درحقیقت غیر مقلد وہابیوں سے ہمارا اصل اختلاف عقائد کا اختلاف ہے ،جس کی بنا ء پر ہم انہیں حق پر نہیں سمجھتے ۔
اس کتاب میں فقیر نے اپنے مذہب کی تائید میں صحیح احادیث کو پیش کیا ہے۔اگر غیر مقلدین ضد اور تعصب سے بالاتر ہو کر اس کتاب کا مطالعہ کریں تو اِنْ شَاءَ اللہ، صراطِ مستقیم کی معرفت اور اس پر گامزن ہونے کے لئے یہ تحریر معاون ثابت ہو گی ۔ رب ِ کریم اس کتاب کو اہلسنت وجماعت احناف کے لیے ان کے مذہب کی حفاظت کا ذریعہ بنائے اور راہِ حق سے بھٹکے ہوئے لوگوں کے لیے مینارۂ نورِ ہدایت بنائے۔
آمین بحرمۃ سید المرسلین علیہ وعلیٰ آلہ افضل الصلوٰۃ والتسلیم۔
ماخذ و مراجع
قرآن پاک
کلام باری تعالیٰ
*****
نام کتاب
مصنف/ مؤلف
مطبوعہ
مدخل
ابن الحاج
دار الفکر، بیروت
ابجد العلوم
صدیق حسن
دار الکتب العلمیۃ
الدرایہ
ابن حجر
دار المعرفۃ
فتح المغیث
علامہ سخاوی
دار الکتب العلمیۃ
تہذیب التہذیب
ابن حجر
مؤسسۃ الرسالۃ
الحطۃ فی ذکر صحاح الستۃ
صدیق حسن
دار الکتب العلمیۃ
التعلیقات السلفیۃ
محمد عطاء اللہ
مکتبۃ السلفیۃ
توضیح الافکار
میر صنعانی
دار الکتب العلمیۃ
مسلم
مسلم بن حجاج
مکتبہ شاملہ
نسائی
امام نسائی
مکتبہ شاملہ
بستان المحدثین
شاہ عبد العزیز
میر محمد کتب خانہ کراچی
جزء رفع الیدین
مترجم زبیر علی زئی
مکتبۃ اسلامیہ
المحلی بالآثار
ابن حزم
دار الفکر بیروت
مشکل الآثار
تحقیق شعیب الارناؤوط
مؤسسۃ الرسالۃ
مشکوۃالمصابیح
تحقیق الالبانی
المکتب الاسلامی، بیروت
مصنف ابن ابی شیبہ
ابن ابی شیبہ
طبعة الدار السلفية الهندية
تذکرۃ الحفاظ
علامہ ذہبی
دار الکتب العلمیۃ
البنایہ شرح ہدایہ
علامہ عینی
دار الکتب العلمیۃ
مناقب الامام اعظم مع ذیل الجواہر
علامہ علی قاری
مطبۃ مجلس دائرۃ المعارف النظامیہ، ہند
منہاج السنۃ
ابن تیمیہ
Page 105 of 107

