Jamal e Mustafa

Total Pages: 120

Page 119 of 120
دوسرا یادگار جلسہ سبز مسجد کھارادرمیں ہوا۔ وہاں مولانا جمیل احمد نعیمی صاحب امام و خطیب تھے۔جب میں نے تقریر شروع کی تو کسی نے فون کر کے پولیس بلالی۔ ایسے غدار لوگ بھی تھے جو جلسہ میں شرکت کی بجائے فون کرکے پولیس بلالیتے تھے۔ مجھے خبر ہوگئی تو وہاں سے بھی تقریر کے بعد میں عام نمازی کی طرح نکل کر حضرت علامہ قاری محمد مصلح الدین صدیقی علیہ الرحمہ کے حجرے میں پہنچ گیا۔
عرض: بعض لوگوں کا خیال ہے کہ علماء ومشائخ کو کسی سے بحث مباحثہ نہیں کرنا چاہیے، بس اللہ اللہ کریں اور محبت واخوت کا درس دیں۔
ارشاد:نیکی کا حکم دینا اور برائی سے روکنا ہر مسلمان پر بقدرِ استطاعت فرض ہے۔ کسی کے گھر چور آجائے تو اس کا پالتو کتااپنے مالک کی وفاداری میں اُس چور کو پڑجاتا ہے۔ توجب آقا ومولیٰ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی عزت وناموس پر بدمذہب ڈاکہ ڈالنا چاہیں تو علماءِ حق پر لازم ہے کہ تحریر وتقریر کے ذریعے اُن بدمذہوں کا مقابلہ کریں، بلاشبہ یہ عظیم جہاد ہے۔ اعلیٰ حضرت فاضل بریلوی علیہ الرحمہ نے تمام عمر یہی جہاد کیا۔
فاتح قادیانیت پیر سید مہر علی شاہ گولڑوی علیہ الرحمہ کا یہ ارشادبھی ملاحظہ کیجئے،
’’ ہم سے تو ایسی فقیری نہیں ہوسکتی کہ عقائدِ متواترہ اسلامیہ پر ایسے حملوں کے وقت خاموش بیٹھ کر تماشا دیکھا کریں۔ اور ہم ایسے فقر سے بھی ہزار دل سے بیزار ہیں جو عین مداہنت اور بے غیرتی ہو‘‘۔ (ملفوظاتِ مہریہ، ملفوظ:۱۵۶)
میں نے اپنی ذات کی خاطر یا کسی دنیاوی مفاد کے لیے قادیانیت کے خلاف قلم نہیں اٹھایا بلکہ مقصدصرف رب کی رضا اور آقا ومولیٰ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلمکی نظرِ کرم کا حصول ہے اور یہ امید کہ ناموسِ رسالت کی نگہبانی کرنے والوں میں میرا بھی شمار ہو جائے۔
حضرت شاہ صاحب قبلہ رحمۃ اللہ علیہ کے ارشاداتِ مبارکہ مختصراً قارئین کی خدمت میں پیش کر دیے۔حق یہ ہے کہ آپ کا دل عشقِ رسول صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلمسے لبریزاور آپ کی ذات حق گوئی کا پیکر تھی۔ آپ کی تبلیغی مساعی کا خلاصہ یہی ہے کہ:
بمصطفیٰ برساں خویش را کہ دیں ہمہ اوست
اگر بہ اُو نہ رسیدی تمام بولہبی است
’’خود کو مصطفی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلمتک پہنچا دو کیونکہ دین انہی کی محبت واطاعت کا نام ہے۔ اگر تم اُن تک نہ پہنچ سکے تو تمہارے تمام اعمال ابولہب کی طرح ہیں‘‘۔

٭٭٭٭
ماخذ ومراجع
****
قرآن پاک
کلام باری تعالیٰ
*****
نمبر شمار
نام کتاب
مصنف/ مؤلف
مطبوعہ
1
تفسیر تنویر المقیاس
سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ

2
تفسیر جا مع البیان
محمد بن جریر الطبری
دار احیاء التراث، بیروت
3
تفسیر کبیر
محمد بن جریر الطبری
مؤسسۃ الرسالۃ
4
تفسیر قرطبی
محمد بن احمد قرطبی

5
تفسیر مدارک التنزیل
احمد بن محمد نسفی

6
تفسیر در منثور
حافظ جلال الدین سیوطی
مکتبہ آیۃ اللہ العظیمی،ایران
7
تفسیر ابن کثیر
حافظ ابن کثیر
دار طیبۃ للنشر والتوزیع
8
تفسیر روح المعانی
سید محمود آلوسی حنفی

9
تفسیر عزیزی
شاہ عبد العزیز محدث
نوریہ رضویہ پبلی کیشنز
10
تفسیر خزائن العرفان
مفتی سید نعیم الدین مراد آبادی

11
صحیح بخاری
محمد بن اسماعیل بخاری
دار ابن کثیر بیروت
12
صحیح مسلم
مسلم بن حجاج قشیری
دار احیاء التراث العربی
13
جامع ترمذی
محمد بن عیسی ترمذی
دارالاسلام، بیروت
14
سنن ابو داؤد
ابو داؤد سلیمان بن اشعث

15
سنن نسائی
احمد بن شعیب النسائی

16
سنن ابن ماجہ
محمد بن یزید
دار الفکر بیروت
Share:
keyboard_arrow_up