7۔ اُمُ المؤمنین سیدہ زینب بنت جحش رضی اﷲ عنہا:181
8۔ اُمُ المؤمنین سیدہ جویریہ بنت حارث رضی اﷲ عنہا:183
9۔ اُمُ المؤمنین سیدہ اُمِ حبیبہ رضی اﷲ عنہا:184
10۔ اُمُ المؤمنین سیدہ صفیہ بنت حئی رضی اﷲ عنہا:185
11۔ اُمُ المؤمنین سیدہ میمونہ رضی اﷲ عنہا:186
تعدد ازواج کی حقیقت:188
خلافتِ راشدہ،قرآن کی روشنی میں191
خلفائے راشدین، احادیث کی روشنی میں :202
خلفائے راشدین ، سابقہ آسمانی کتب میں:212
مَنْ کُنْتُ مَوْلَاہُ فَعَلِیٌّ مَوْلَاہُ215
سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی ہارون علیہ السلام سے تشبیہ :218
حدیثِ قرطاس220
خلیفۂ بلا فصل کون؟226
مسئلہ فَدَکْ کی حقیقت:229
کیا سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا ناراض ہوئیں؟232
سیدنا علی رضی اللہ عنہ کب بیعت ہوئے؟236
چندشبہات کا ازالہ240
سبائی فتنہ کی ابتدا:243
سیدنا امیرمعاویہ رضی اللہ عنہ245
مشاجراتِ صحابہ کرام253
سیدنا امیرمعاویہ رضی اللہ عنہ اور یزید:258
شہادتِ امام حسین رضی اللہ عنہ:261
امامِ پاک اور یزید پلید:263
یزید فاسق وفاجر تھا:266
کیا یزید مستحقِ لعنت ہے؟268
مد ینہ منورہ ومکہ مکرمہ پر حملہ:269
کیا یزید مغفور ہے؟272
یزید کس حدیث کا مصداق ہے؟274
صحابہ و اہلِ بیت رضی اللہ عنہم کی باہم محبت277
سیدنا ابوبکر و سیدناعلی رضی اللہ عنہما کی باہم محبت:277
سیدنا عمر و سیدناعلی رضی اللہ عنہما کی باہم محبت:280
سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور عظمتِ شیخین رضی اللہ عنہما:284
حضرات شیخین رضی اللہ عنہما اور ائمہ اہلبیت:287
امام زین العابدین رضی اللہ عنہ کا فتویٰ:289
مآخذ ومراجع291
تقریظ جلیل
استاذُ العلماء علامہ مولانا محمد عبدالحکیم شرف قادری رحمۃ اللہ علیہ
(سابق شیخ الحدیث جامعہ نظامیہ رضویہ، لاہور(
بسم اللہ الرحمن الرحیم
والصلوۃ والسلام علی رسولہ الکریم
ایک مسلمان کے لیے مرکزِ محبت واطاعت اللہ تعالیٰ کی ذاتِ اقدس ہے۔ اس کے حکم کی بناء پر تمام مخلوق سے زیادہ محبت، عقیدت اور اطاعت اللہ تعالیٰ کے حبیب ا کی ہونی چاہیے۔اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے:
’’تم فرماؤ، اگر تمہارے باپ اور تمہارے بیٹے اور تمہارے بھائی اور تمہاری عورتیں اور تمہارا کنبہ، اور تمہاری کمائی کے مال، اور وہ سودا جس کے نقصان کا تمہیں ڈر ہے ، اور تمہارے پسند کا مکان، یہ چیزیں اللہ اور اس کے رسول اور اس کی راہ میں لڑنے سے زیادہ پیاری ہوں تو راستہ دیکھو یہاں تک کہ اللہ اپنا حکم (یعنی عذاب)لائے، اور اللہ فاسقوں کو راہ (ہدایت) نہیں دیتا‘‘۔()
نبی کریم ﷺ کا ارشاد ہے:
لاَ یُؤْمِنُ اَحَدُکُمْ حَتّٰی اَکُوْنَ اَحَبَّ اِلَیْہِ مِنْ وَّالِدِہٖ وَوَلَدِہٖ وَالنَّاسِ اَجْمَعِیْن ۔
’’تم میں سے کوئی بھی مومن نہیں ہو سکتا جب تک کہ میں اُسے اُس کے والد، اُ س کی اولاد اور سب لوگوں سے زیادہ پیارا نہ ہو جاؤں‘‘۔()
حضور ﷺ کے بعد چونکہ جس مخلوق سے بھی محبت کی جائے گی وہ اللہ تعالیٰ اور اس کے حبیب ا کے تعلق اور نسبت کی بناء پر ہو گی، اس لیے ایک مسلمان کے نزدیک اللہ تعالیٰ اور اس کے حبیب ا کے بعد سب سے مقدس ہستیاں اہل بیت کرام اور صحابہ کرام ثکی ہیں۔ اہل سنت وجماعت دونوں سے محبت وعقیدت رکھتے ہیں اور رکھنی بھی چاہیے۔
اعلیٰ حضرت امام احمد رضا بریلوی رحمہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں،
اہل سنت کا ہے بیڑا پار اصحابِ حضور
نجم ہیں اور ناؤ ہے عترت رسولُ اللہ کی
پیشِ نظر کتاب ’’فضائلِ صحابہ و اہل بیت‘‘ اہل سنت وجماعت کے نامور عالم، مبلغِ اسلام، پیرطریقت حضرت مولانا سید شاہ تراب الحق قادری دامت برکاتہم العالیہ کی تصنیف لطیف ہے، جس میں انہوں نے بڑے عمدہ انداز میں صحابہ واہل بیت رضی اللہ تعالیٰ عنہم کے فضائل ومناقب بیان کیے ہیں اور اختلافی مسائل میں اہل سنت وجماعت کا موقف بھی بیان کیا ہے۔لطف کی بات یہ ہے کہ جو بات کی ہے باحوالہ کی ہے۔ مختصر یہ کہ یہ ایک ایمان افروز کتاب ہے جس کا مطالعہ ہر مسلمان کو کرنا چاہیے۔
Page 2 of 134

