سوال نمبر: 344۔قیامِ پاکستان کے لیے آل انڈیا سُنی کانفرنس کا اجلاس بنارس میں کب اور کس کی صدارت میں ہوا ؟
جواب : یہ کانفرنس 27 تا 30 اپریل ۱۹۴۶ء کو محدث اعظم کچھوچھوی حضرت علامہ سید محمد قادری اشرفی رحمۃ اﷲ علیہ کی صدارت میں ہوئی۔
سوال نمبر: 345۔اس کانفرنس میں کون سے اکابر شریک تھے اورشرکاء کتنے تھے؟
جواب : اس میں مذکورہ بالا خلفائے اعلیٰ حضرت اور صدرِ اجلاس کے علاوہ مفتی برہان الحق جبل پوری، پیر سید جماعت علی شاہ محدث علی پوری، علامہ ابوالبرکات سید احمد قادری، مولانا عبدالحامد بدایونی ، خواجہ قمر الدین سیالوی، پیر صاحب بھرچونڈی شریف، پیر صاحب مانکی شریف، دیوان سید آل رسول اجمیرشریف وغیرہ پانچ ہزارعلماء ومشائخ نے شرکت کی اور لاکھوں عوامِ اہلسنت شریک ہوئے۔رحمۃ اﷲ علیہم اجمعین
سوال نمبر: 346۔تحریک پاکستان میں جن علماء ومشائخ نے اہم کردار ادا کیا ان میں سے چند کے نام بتائیں۔
جواب : حجۃ الاسلام مولانا حامد رضا خان بریلوی ، مفتی اعظم ہند مولانا مصطفی رضا خان بریلوی ، صدر الشریعہ مولانا امجد علی الاعظمی، صدر الافاضل مولانا سید نعیم الدین مراد آبادی، علامہ ابوالبرکات قادری، پیر صاحب مانکی شریف، پیر صاحب بھرچونڈی شریف، پیر صاحب زکوڑی شریف ، پیر شائستہ گل ، علامہ غلام رسول قادری، مولانا عبدالحامد بدایونی، مولانا عبدالعلیم صدیقی، پیر جماعت علی شاہ محدث علی پوری،علامہ سید ابوالحسنات قادری، علامہ عبدالمصطفیٰ ازہری، مفتی محمد عمر نعیمی، علامہ غلام معین الدین نعیمی ، علامہ سید احمد سعید کاظمی، علامہ عبدالغفور ہزاروی، مولانا شاہ عارف اللہ قادری، خواجہ قمر الدین سیالوی، پیر غلام محی الدین عرف بابوجی (گولڑہ شریف) ، مولانا عبدالستار خاں نیازی وغیرہ۔ رحمۃ اﷲ علیہم اجمعین
سوال نمبر: 347۔قیامِ پاکستان کے بعد اہلسنت کی دینی راہنمائی میں جن علماء نے نمایاں کردار ادا کیا ان میں سے چند کے نام بتائیں۔
جواب:مولانا عبدالحامد بدایونی،مولانا عبدالعلیم صدیقی،علامہ سید ابوالحسنات قادری، علامہ عبدالمصطفیٰ ازہری، مفتی محمد عمر نعیمی،پیر جماعت علی شاہ محدث علی پوری، علامہ سید احمد سعید کاظمی، علامہ عبدالغفور ہزاروی، مولانا شاہ عارف اللہ قادری، خواجہ قمر الدین سیالوی، پیر غلام محی الدین عرف بابوجی،مولانا عبدالستار خاں نیازی، محدثِ اعظم مولانا سردار احمد قادری (فیصل آباد)، مفتی محمد وقار الدین قادری (کراچی)، علامہ قاری محمد مصلح الدین صدیقی (کراچی)، مفتی محمد حسین نعیمی (لاہور)، صاحبزادہ سید فیض الحسن شاہ (آلومہارشریف)، علامہ مولانا محمد عمر اچھروی (لاہور) وغیرہ۔رحمۃ اﷲ علیہم اجمعین
سوال نمبر: 348۔پاکستان کے سُنی علماء جنہوں نے کتب تصنیف کیں، ان میں سے چند نام بتائیں۔
جواب : علامہ سید ابوالحسنات قادری (تفسیر الحسنات)، مفتی احمد یار خاں نعیمی (جاء الحق، مراٰۃ شرح مشکوٰۃو دیگر کتب کثیرہ)، مفتی خلیل احمد خاں برکاتی (سُنی بہشتی زیور، ہمارا اسلام وغیرہ)، علامہ سید احمد سعید کاظمی (البیان ترجمۂ قرآن، مقالاتِ کاظمی وغیرہ)، پیر محمد کرم شاہ ازہری (تفسیر ضیاء القرآن ، ضیاء النبی)، علامہ سید محمود احمد رضوی (فیوض الباری شرح بخاری، دین مصطفی)،علامہ محمد اشرف سیالوی (جلاء الصدور، تحفہ حسینیہ وغیرہ)، علامہ محمد عبد الحکیم شرف قادری (البریلویہ کا تحقیقی وتنقیدی جائزہ، عقائد ونظریات وغیرہ)، علامہ عبدالرزاق بھترالوی (تذکرۃ الانبیاء، موت کا منظر ) ، مولانا ضیاء اللہ قادری (سیرت غوث الثقلین ، تاریخ وہابیت وغیرہ) ، مفتی عبد القیوم ہزاروی (ترجمہ و تخریج فتاویٰ رضویہ ، تاریخ نجد و حجاز وغیرہ )
Page 45 of 48

