Dawat o Tanzeem - Unicode Book

Author: Hazrat Allama Syed Shah Turab ul Haq Qadri

Total Pages: 50

Page 49 of 50

کی محمد سے وفا تو نے تو ہم تیرے ہیں

یہ جہاں چیز ہے کیا لوح و قلم تیرے ہیں

صلی اللہ علی النبی الامی والہ صلی اللہ علیہ وسلم

قرآنِ حکیم ہمیں خبردار کرتا ہے کہ ایمان لانے کے بعد اگر مسلمان اللّٰہ عزوجل اور رسولِ کریم کی محبت و اطاعت سے غفلت کرتے رہیں تو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان کے دل سخت ہوتے جاتے ہیں۔

ارشادِ باری تعالیٰ ہوا:

’’ کیا ایمان والوں کو ابھی وہ وقت نہ آیا کہ اُن کے دل جھک جائیں اللہ کی یاد اور اس حق کے لیے جو اترا (یعنی قرآن)“۔ اور ان جیسے نہ ہوں جن کو پہلے کتاب دی گئی پھر ان پر مدت دراز ہوئی تو ان کے دل سخت ہوگئے اور ان میں بہت فاسق ہیں “۔

اس آیت کا شانِ نزول یہ ہے کہ حضور اپنے کاشانَۂ اقدس سے باہر تشریف لائے تو مسلمانوں کو دیکھا کہ آپس میں ہنس رہے ہیں فرمایا، تم ہنستے ہو؟ ابھی تک تمہارے رب کی طرف سے امان نہیں آئی اور تمہارے ہنسنے پر یہ آیت نازل ہوئی۔

انہوں نے عرض کی، یا رسول اللّٰہ! اس ہنسی کا کفارہ کیا ہے؟ فرمایا،’’ اتنا ہی رونا“۔

سرورِ دیں لیجئے اپنے ناتوانوں کی خبر نفس و شیطاں سیدا کب تک دباتے جائیں گے اگر آپ دنیا و آخرت کامیابی کے طلبگار ہیں تو آقا و مولیٰ کے مشن کے سپاہی بن جایئے، اللّٰہ تعالیٰ کی رحمت و نصرت آپ کو اپنی آغوش میں لے لے گی۔

فرمانِ الٰہی ہے:

’’ اور جنہوں نے ہماری راہ میں کوشش کی ضرور ہم انہیں اپنے راستے دکھادیں گے اور بےشک اللّٰہ نیکوں کے ساتھ ہے“۔

یہ حکمِ الٰہی بھی ذہن نشین رکھئے،

’’ اور نہ سستی کرو اور نہ غم کھاؤ تمہیں غالب آؤ گے اگر ایمان رکھتے ہو “۔

اُٹھو وگرنہ حشر نہیں ہوگا پھر کبھی دوڑو زمانہ چال قیامت کی چل گیا۔

و اخردعواناان الحمد للّٰہ رب العالمین

﴿ماخذ ومراجع﴾ قرآن پاک کلام باری تعالیٰ *****

نام کتاب مصنف/ مؤلف مطبوعہ خزائن العرفان سید نعیم الدین مراد آبادی مککتبہ اسلامیہ لاہور بخاری

امام محمد بن اسماعیل بخاری دار الکتب العلمیۃ بیروت مسلم

امام مسلم بن حجاج دار احیاء التراث العربی بیروت ترمذی

امام محمد بن عیسی ترمذی دارالاسلام، بیروت ابن ماجہ

امام محمد بن یزید ابن ماجہ دار الفکر بیروت سنن ابی داؤد

امام سلیمان بن اشعث سجستانی دار احیاء التراث العربی بیروت سنن نسائی

امام احمد بن شعیب نسائی دار الکتب العلمیۃ بیروت مسند

احمد امام احمد بن حنبل مکتبۃ الاسلام مشکوۃ

محمد بن عبد اللہ التبریزی المکتب الاسلامکی، بیروت الادب المفرد

محمد بن اسماعیل بخاری مکتبہ الاثریۃ شعب الایمان

امام ابو بکر احمد بن حسین بیہقی دار الکتب العلمیۃ بیروت شمائل ترمذی

امام محمد بن عیسی ترمذی دارالکتب العلمیۃ بیروت سنن دارمی

امام عبد اللہ بن عبد الرحمن دارمی کراچی جامع صغیر

امام جلال الدین سیوطی دار الکتب العلمیۃ بیروت کنز العمال

علامہ علاؤ الدین علی متقی دار الکتب العلمیۃ مرقاۃ المفاتیح

علامہ ملا علی قاری دار الفکر بیروت اشعۃ اللمعات

شيخ عبد الحق محدث دہلوی کوئٹہ حلیۃ الاولیاء

ابونعیم احمد بن عبد اﷲاصفہانی دار الکتب العلمیۃ بیروت مواہب الدنیہ

امام احمد بن محمد القسطلانی المکتبۃ التوفیقیۃ مصر کتاب الثقات لابن حبان

امام حافظ محمد بن حبان دار الکتب العلمیہ بیروت اسد الغابۃ

امام حافظ احمد بن علی بن حجر عسقلانی دار الکتب العلمیہ، بیروت دلائل النبوۃ

امام ابو بکر احمد بن حسین بیہقی دار الکتب العلمیۃ بیروت شرح السنہ

Share:
keyboard_arrow_up