Anwaar ul Quran

Total Pages: 164

Page 2 of 164

جدید ایڈیشن پر کام کی تفصیلات

تفسیرِ انوار القرآن کے جدید ایڈیشن میں درج ذیل امور پر کام کیا گیا ہے:

آیات کا ترجمہ کنزالایمان شریف سے ہے۔

آیات کی تخریج متن ہی میں رکھی گئی ہے۔

دیگر تخاریج فوٹ نوٹ میں کی گئی ہیں۔

سابقہ ایڈیشن میں اجمالی تخاریج تھیں، اس ایڈیشن میں حتی الامکان مفصل تخاریج کی سعی کی گئی ہے۔

آیات اور ترجمے کا مطبوعہ قرآن مجید اور کنزالایمان شریف سے تقابل کیا گیا ہے اور لفظی غلطیوں سے پاک رکھنے کی ہرممکن سعی کی گئی ہے۔

نوٹ: بتقاضۂ بشریت آیات یا ترجمہ میں کوئی غلطی ہو گئی ہو تو مطلع ہونے کی صورت میں ادارے کو ضرور اطلاع دیں۔

تقریظِ: عظیم مفسرِ قرآن علامہ مفتی عبدالرزاق چشتی بھترالوی شیخ الحدیث جامعہ جماعتیہ مہرُ العلوم، راولپنڈی

بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم

 

عن ابن مسعود قال قال رسول اللّٰہ ا لاحسدالا فی اثنین رجل اتاہ اللّٰہ مالا فسلطہ علی ہلکتہ فی الحق ورجل اتاہ اللّٰہ الحکمۃ فھو یقضی بھا ویعلمھا ۔ (متفق علیہ، مشکوٰۃ کتاب العلم)

 

حضرت ابن مسعود فرماتے ہیں: رسولُ اللّٰہ نے ارشاد فرمایا:’’رشک نہ کیا جائے سوائے دو شخصوں کے۔ ایک وہ جسے اللّٰہ تعالیٰ نے مال دیا ہو پھر اسے مسلط کردیا ہو( یعنی توفیق دے دی ہو) حق راہ میں خرچ کرنے کی۔

اور دوسرا وہ شخص جس کو اللّٰہ تعالیٰ نے علم عطا فرمایا ہو، وہ اسی کے مطابق فیصلے کرتا ہو اور وہ اس کی اوروں کو بھی تعلیم دیتا ہو‘‘۔ نبی کریم  نے قرآن پاک کا علم حاصل کرنے اور دوسروں کو قرآن پاک کی تعلیم دینے کا حکم فرمایا۔ خصوصاً ’’العلماء ورثۃ الانبیاء‘‘فرما کر ان پر یہ ذمہ داری عائد کر دی کہ وہ قرآن پاک سیکھیں اور سکھائیں۔

 

عن ابی ہریرۃ قال قال رسول اللّٰہ ا تعلموا الفرائض والقرآن وعلموا الناس فانی مقبوض۔ (رواہ الترمذی، مشکوٰۃ کتاب العلم)

حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسولُ اللّٰہ نے فرمایا:فرائض اور قرآن کا علم حاصل کرو اور لوگوں کو بھی اس کی تعلیم دو، بیشک مجھے دنیا سے رخصت ہونا ہے۔

Share:
keyboard_arrow_up