حضور ﷺ جب نماز میں قیام فرماتے تھے تو پاؤں مبارک پر سوجن ہو جاتی تھی۔ کسی نے عرض کیا کہ ﷲ تعالیٰ نے آپ کے اگلے پچھلے گناہ معاف فرما دئے، پھر بھی آپ اتنا قیام فرماتے ہیں۔ حضور ﷺ نے فرمایا ‘کیا میں ﷲ تعالیٰ کا شکر گزار بندہ نہ بنوں'(صحیح بخاری)
2428 ابو داؤد ، ترمذی اور مسلم کی حدیث ہے کہ حضور ﷺ نے اپنی والدہ کی بخشش کی دعا کی ﷲ تعالیٰ نے منع کیا پھر حضور ﷺ نے ﷲ تعالیٰ سے اپنی والدہ کی قبر کی زیارت کی اجازت چاہی تو ﷲ تعالیٰ نے اجازت دی”۔ حضور ﷺ کے والدین کو اسلام سے پہلے بخشش کی کیا ضرورت؟؟ کیا آپ ﷺ کے والدین حضرت ابراہیم علیہ السلام پر ایمان نہیں رکھتے تھے ؟؟جب کہ ﷲ تعالیٰ فرماتا ہے کہ آپ ﷺ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی آل سے ہیں۔