2۔ میرے ایک عزیز بہت ہی مالدار ہیں، وہ میرے ساتھ ایک بھلائی کرنا چاہتے ہیں، اگر میں کچھ رقم انہیں دوں تو وہ مجھے ایک معین منافع دیں گے، میری نیّت سود کی نہیں ہے اور نہ ہی وہ سود دینے کے حق میں ہیں، صرف بھلائی کے طور پر ہو مجھے منافع دینا چاہتے ہیں، تاہم نقصان کے صورت میںوہ مجھ سے نقصان نہیں لینگے کیونکہ میری رقم مختلف کاروبار میں استعمال کریں گے لہذٰامیری مخصوص رقم کا انکے لئے الگ سے حساب رکھنا ممکن نہیں ہے۔
میرے دوست نے دس ہزار روپے سرمایہ کاری کے لئے مجھے دیئے۔ اس کاروبار میں مجھے منافع کم ہوا ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ اپنے دوست کو اپنی طرف سے کچھ زائد رقم دوں اپنی خوشی سے۔ کیونکہ میرا دوست غریب ہے اور میں اُس کی مدد کرنا چاہتاہوں، کیا یہ جائز ہے اور یہ سود تو نہ ہو گا؟؟