3۔انگوٹھے چوُمتے ہوئے جو دُعا حضرت صدیقِ اکبر رضی اﷲعنہ نے کی تھی اُس کا ترجمہ کیا ہے؟؟ آپ نے اکثر مواقع پر کہا ہے کہــ جب بھی نبی کریم ﷺ کا نامِ مبارک آئے تو انگوٹھے چومنے ضروری ہیں ،مگر دورانِ تلاوت اور خطبے کی اذان میں منع ہے ، سوال یہ ہے کہ دورانِ خطبہ اگر کہیں پریشانی ہو رہی ہو یا کھجلی ہو رہی ہو تو کیاکیا جائے ؟؟ اگرہاتھ اُوپر کر کے کھجلی کر سکتے ہیں تو انگوٹھے چُومنے کیوں منع ہیں ؟؟ ایک ذاتی نوعیت کی بات معذرت کے ساتھ کہ ایک مرتبہ میں نے اخوند مسجد میں آپ کے فرزند حضرت شاہ عبدالحق قادری کوخطبے کی اذان میں دونوں مرتبہ باقاعدہ انگوٹھے چومتے ہوئے دیکھا ، کیا اُنہوں نے صحیح کیا یا نہیں ؟ ؟