1998ء میں ، میں نے اپنے چچا کو 20,000پاؤنڈ دیے تاکہ وہ میرے لئے ایک گھر خریدیں، انہوں نے مکان خریدا اور مجھے بتائے بغیر اپنی بیٹی کے نام رجسٹر کروا لیا، میری شادی ان کے بیٹے سے1999ء میں ہوئی اور اب میری ایک بیٹی بھی ہے، 2000ء میں مجھے معلوم ہوا کہ مکان میری نند کے نام سے رجسٹرڈ ہے، میں نے احتجاج کیا لیکن کوئی نتیجہ نہیں نکلا، میں اپنے شوہر سے علیحدہ ہو چکی ہوں اور کورٹ میں ان کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا، کیا میں نے درست کیا؟؟ براہِ کرم کوئی وظیفہ دیں تا کہ میں مقدمہ جیت سکوں اور میری رقم واپس مل جائے۔