میرا تعلق بھارت سے ہے، ہم تمام اولیاء کا احترام کرتے ہیں لیکن آپ کی تقریر بعنوان ’حضرت خواجہ غریب نواز‘ مؤرخہ 28ستمبر سنی جس میں آپ نے فرمایا کہ ’حضرت خواجہ غریب نواز جب لاہور تشریف لائے تو لوگوں کو دیکھا کہ سروں پر ٹوپیاں ہیں انہوں نے پوچھا یہاں اسلام کیسے پہنچا ؟؟، لوگوں نے جواب دیا کہ آپ سے پہلے یہاں حضرت داتا گنج بخش تشریف لا چکے ہیں ‘، میں نے حضرت داتا گنج بخش کا نام نہیں سنا لیکن آپ ان کا موازنہ حضرت خواجہ غریب نواز سے کر رہے ہیں، مجھے صدمہ ہوا، اس سے پہلے آپ نے کسی تقریر میں فرمایا کہ حضور غوث الاعظم نے فرمایا کہ اگر ممکن ہوتاتو میں حضرت داتا گنج بخش کا مرید ہوتا۔ میری الجھن دور فرمائیں۔

مقرر: حضرت علامہ سید شاہ تراب الحق قادری

زمرہ: شخصیات

زبان: اردو

👁️ 39 بار دیکھا گیا


keyboard_arrow_up